06:59 , 21 اپریل 2026
Watch Live

این ہیتھوے 2026 کی دنیا کی سب سے خوبصورت اداکارہ قرار

این ہیتھوے 2026 کی دنیا کی سب سے خوبصورت اداکارہ قرار

نامور ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھوے کو معروف میگزین کی جانب سے 2026 کی دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار قرار دیا گیا ہے، جس پر انہوں نے خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔

این ہیتھوے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میگزین کا کور شیئر کرتے ہوئے اس اعزاز پر مداحوں اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی مشہور فلم دی ڈیول ویئرز پراڈا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کافی دباؤ تھا، لیکن یہ آج بھی ان کے کیریئر کے یادگار ترین تجربات میں شامل ہے۔

اداکارہ نے اپنے ساتھی فنکاروں کا ذکر بھی نہایت محبت اور احترام سے کیا اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی، جس سے ان کی پیشہ ورانہ وابستگی اور ٹیم ورک کا اندازہ ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anne Hathaway (@annehathaway)

انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ کامیابی کے پیچھے صرف ٹیلنٹ نہیں بلکہ محنت، لگن اور مثبت تعلقات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم کا سیکوئل دی ڈیول ویئرز پراڈا 2 یکم مئی کو ریلیز ہونے جا رہا ہے، جس کا مداحوں کو بے حد انتظار ہے۔

این ہیتھوے اس سے قبل بھی کئی عالمی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، اور ان کی فلموں نے عالمی باکس آفس پر اربوں ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION